Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد کے زکوٰۃ فنڈ میں کروڑوں روپے کے غبن کا انکشاف

اسلام آباد کے زکوٰۃ فنڈ میں کروڑوں روپے کے غبن کا انکشاف ہوا ہے، انکوائری کمیٹی نے بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی ہے۔

185 زکوٰۃ کمیٹیوں کے متعدد چیئرمین بھی مبینہ طور پر غبن میں ملوث ہیں، غریب اور نادار افراد کے فنڈ میں کرپشن کی انکوائری اکتوبر 2024میں شروع ہوئی۔

ابتدائی انکوائری رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوادی گئی ہے، انکشاف ہوا ہے کہ متعدد زکوٰۃ کمیٹیوں کا ریکارڈ ہی غائب کردیا گیا ہے۔

ابتدائی رپورٹ میں زکوٰۃ فنڈ کو شفاف بنانے کے لیے تجاویز بھی دی گئی ہیں، ان میں ایڈمن آفیسر، اسٹینوٹائپسٹ کو سروس سے برطرف کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

تجویز دی گئی کہ نادرا کے بائیو میٹرک ریکارڈ کے ذریعے مستحق افراد کو زکوۃ فراہم کی جائے،کرپشن کی رقم کا تعین کرنے کے لیے مزید تحقیقات کی تجویز بھی انکوائری رپورٹ میں شامل ہے۔

Related posts

اسلام آباد، ایک دن میں مرغی کا گوشت 130 روپے سستا

Mobeera Fatima

انسداد اسمگلنگ ایکٹ 1977ء نقائص سے بھر پور ، ترمیم کی جائے ، سپریم کورٹ

admin

غزہ میں کن اسلامی ممالک کی فورسز تعینات ہوں گی؟ ٹرمپ نے بتادیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment