Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

احتجاج کیس ، علیمہ خان کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

اے ٹی سی میں علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، اس موقع پر علیمہ خان کے علاوہ باقی ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

علیمہ خان کی جانب سے ان کے وکیل فیصل ملک اور حسنین سنبل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے خارج کر دیا۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ وکیل فیصل ملک اور حسنین سنبل کا علیمہ خان کے کیس میں وکالت نامہ ہی جمع نہیں، دونوں وکلاء علیمہ خان کی طرف سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست نہیں دے سکتے۔

بعد ازاں عدالت نے حکم دیا کہ علیمہ خان کو گرفتار کرکے 11 اکتوبر کو عدالت پیش کیا جائے، مقدمے میں علیمہ خان پر آج فردِ جرم عائد کی جانی تھی تاہم وہ عدالت میں پیش نہیں  ہوئیں، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

Related posts

افغانستان ایک اور زلزلے سے لرز اٹھا ، ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی

Mobeera Fatima

3 دن میں مرغی کا گوشت 21 روپے کلو سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

سی ڈی اے نےپہلی عالمی جنگ کی یادگار کی منتقلی پر وضاحت کردی

Mobeera Fatima

Leave a Comment