Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل، جسٹس جمال کی گزشتہ سماعت کی آبزرویشن پر وضاحت

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے گزشتہ روز دی جانے والی آبزرویشن پر وضاحت دی۔

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے دلائل دیئے گئے۔

وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ آج میں اپنے دلائل ختم کرلوں گا۔

سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے گزشتہ روز آبزرویشن پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز خبر چلی کہ 8 ججز کے فیصلے کو 2 ججز غلط کہہ دیتے ہیں۔ اور گزشتہ روز کی خبر پر بہت سے ریٹائرڈ ججز نے مجھ سے رابطہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے میڈیا کی پرواہ نہیں لیکن درستگی ضروری ہے۔ ججز اور لوگ والی بات میں نے عام تاثر میں کی تھی۔ اور کہا تھا کہ 8 ججز کے فیصلے کو 2 لوگ کھڑے ہو کر کہتے ہیں کہ غلط ہے۔ کچھ میڈیا کے ساتھیوں نے اسے غلط انداز میں رپورٹ کیا۔

Related posts

آٹو سیکٹر پاکستان میں مقامی سطح پر گاڑیوں کی تیاری کرے، وزیراعظم

admin

مختلف شہروں میں بارش ، بعض مقامات پر برفباری کا امکان

Mobeera Fatima

فواد چوہدری کو فلم منی بیک گارنٹی نے 9 مئی کیس میں سزا سے بچالیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment