Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

حکم امتناع اور ضمانت سے معاملات حل نہیں ہوں گے، جسٹس منصور علی شاہ

کراچی: جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ حکم امتناع اور ضمانت سے معاملات حل نہیں ہوں گے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ کورٹس میں 86 فیصد بیک لاگ ہے۔ اور ضلعی عدالتوں میں 24 لاکھ مقدمات زیرالتوا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اب تک سنگل ٹریک پر ہے۔ ہر تنازع عدالت میں جاتا ہے۔ تاہم معاملات ثالثی سے حل کرنے کوشش کرنی چاہیے۔ مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ عوامی سطح پر آگاہی ضروری ہے۔ اور پراسیکیوشن کورٹس میں 13 سے 14 فیصد مقدمات ہیں۔ عالمی سطح پر ایک لاکھ لوگوں کے لیے 90 ججز ہیں۔ جبکہ ہمارے پاس ججز کم ہیں اور یہ تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکم امتناع اور ضمانت سے معاملات حل نہیں ہوں گے۔ اور معاملات ثالثی سے حل کرنے کوشش کرنی چاہیے۔ معاملات کے حل کے لیے دیگر ذریعے استعمال ہونے چاہئیں۔

Related posts

پنجاب ہر شعبے میں بازی لے گیا،ترقی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ،مریم نواز

Mobeera Fatima

حکومت نے پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

عمران خان کی بینائی میں نمایاں بہتری آگئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment