Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

بھارت کے نوجوان بیٹر نے ٹی ٹوئنٹی میں منفرد ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

بھارت کے نوجوان بیٹر تلک ورما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں منفرد ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔

گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف چنئی میں کھیلے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو شکست سنا دی۔

نوجوان بیٹر تلک ورما کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے بھارت نے 166 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، تک ورما نے 55 گیندوں پر 72 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔

پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں بھارت کو انگلینڈ پر دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے، بھارتی بیٹر تلک ورما ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں زیادہ سے زیادہ اننگز میں بغیر آؤٹ ہوئے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

بھارتی بیٹر نے گزشتہ 4 اننگز میں آؤٹ ہوئے بغیر مجموعی طور پر 318 رنز بنائے جس میں انہوں نے دو سنچریاں بھی بنائیں۔انہوں نے آخری چار اننگز میں 72، 19، 120، 107 رنز بغیر آؤٹ ہوئے بنائے ہیں۔

Related posts

بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

Mobeera Fatima

پہلگام فالس فلیگ: مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت قتل میں اضافہ

Mobeera Fatima

وزیر اعظم ہائوس آمد پر گارڈ آف آنر ، ترک صدر کی آرمی چیف سے بھی ملاقات

Mobeera Fatima

Leave a Comment