Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

حکومت کا گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کو 40 ہزار روپے واپس کرنے کا اعلان

حکومت نے گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کو تقریباً 40 ہزار روپے واپس کرنے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک نے کہا کہ رقوم کی واپسی کیٹیگری کے حساب سے کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سال عازمین کو اتنے ہی پیسوں میں زیادہ سہولتیں دی جائیں گی، ہرحاجی کو اندازاً 40 ہزار روپے تک واپس ملیں گے، پرانی قیمت پر ہی منیٰ میں اس سال عازمین کو اضافی سہولتیں فراہم کریں گے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اس سال حج کے دوران عازمین کو تین وقت کا کھانا دیا جائے گا، منیٰ میں اس دفعہ روم کولر کی جگہ ائیر کنڈیشنڈ دیا جائے گا۔

گزشتہ سال حجاج کیلئے منیٰ میں کپڑوں کے خیمے تھے لیکن اس سال جپسم کے بنے خیمے حجاج کو فراہم کئے جائیں گے،عازمین کو سب سے بڑی سہولت روڈ ٹو مکہ کی حاصل ہوگی۔

Related posts

خلیج فارس میں امریکا کا سب سے بڑا ریڈار ایرانی میزائل حملوں میں تباہ

Mobeera Fatima

شامی حکومت کا بشارالاسد کے حامیوں کیخلاف آپریشن ختم کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

سلمان علی آغا کے جلد ہی ٹیسٹ کپتان بننے کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment