Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسپیکر نے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 28 جنوری کو طلب کر لیا ، تحریک انصاف کا شرکت سے انکار

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 28 جنوری کو طلب کر لیا ہے تاہم تحریک انصاف نے شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

مذاکراتی کمیٹی کا چوتھا اجلاس 28 جنوری کودوپہر پونے 12 بجے کمیٹی روم نمبر 5 میں ان کیمرا ہو گا۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، انہوں نے ابھی تک شرکت سے معذرت نہیں کی۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ابھی تک تحریری جواب سے آگاہ نہیں کیا کہ وہ مذاکرات ختم کر رہے ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ  28 جنوری کو ہونے والے مذاکراتی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

Related posts

سائبر کرائمز میں خوفناک اضافہ ، 5 سال کے دوران 18 لاکھ خواتین نشانہ بن گئیں

Mobeera Fatima

فسادی اور شرپسند سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

Mobeera Fatima

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: بابر اعظم اور شان مسعود نے تاریخ رقم کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment