Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مرغی کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا

ملتان اور فیصل آباد میں مرغی کی قیمت بڑھ گئی، لاہور میں مر غی اور انڈوں کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

ملتان میں مر غی کی قیمت میں تین روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 391 جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 405 مقرر کیا گیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 225 روپے پر مستحکم ہے۔

فیصل آباد میں زندہ برائلر کی قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 394 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 408 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے، مر غی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے کا اضافہ ہونے سے گوشت 591 روپے کلو ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں مرغی کا گوشت 610 روپے کلو تھا۔دوسری جانب لاہور میں مر غی کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے، سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت 595 روپے کلو کی سطح پر برقرار ہے۔

لاہور میں زندہ برائلرکا تھوک ریٹ 397 اور پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو ہے جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت 239 روپے کی سطح پربرقرار ہے۔

Related posts

پاکستان نے وفاقی وزارتوں پر بھارت کے سائبر حملے ناکام بنا دیئے

Mobeera Fatima

پاکستان کے خلاف محاذ آرائی ملک دشمنی ہے، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

آئی ٹی برآمدات 3 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment