Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار موخر

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار موخر کر دیا گیا۔

محفوظ فیصلہ اب 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سنانا تھا۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کا کہنا تھا کہ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ملزمان کا انتظار کر رہا ہوں ابھی تک نہیں آئے، بشری بی بی اور ان کے وکلاء میں سے کوئی بھی پیش نہ ہوسکا۔

جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میرے عملے نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا کو بتا دیا تھا ، بانی پی ٹی آئی کو دو دفعہ پیغام پہنچایا گیا وہ بھی نہیں آئے۔ فیصلہ سنانے کے لیے ملزمان کو ایک اور موقع دے رہا ہوں، اب کیس کا فیصلہ 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر احتساب عدالت نے فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا،احتساب عدالت نے فیصلہ سنانے کیلئے پہلے 23 دسمبر اور اس کے بعد 6 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی پھر تیسری 13 جنوری کی تاریخ دی لیکن تیسری بار بھی فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔

Related posts

ریلوے پولیس اہلکار کی حاضر دماغی نے بزرگ مسافر کی جان بچا لی

Mobeera Fatima

واشنگٹن میں میوزیم کے باہر فائرنگ ، اسرائیلی سفارتی عملے کے 2 ارکان ہلاک

Mobeera Fatima

پہلگام فالس فلیگ: مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت قتل میں اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment