Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

بنگلہ دیش کے سابق کپتان تمیم اقبال کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بنگلہ دیش کے سابق کپتان تمیم اقبال نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے دوسری بار ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے، اس سے قبل انہوں نے 2023ء جولائی میں ریٹائر ہونے کا اعلان کیا تھا لیکن چوبیس گھنٹے بعد ہی فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

تمیم اقبال نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا، ان کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور رہا اور اب یہ میرے انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام ہے، اس حوالے سے کافی عرصے سے سوچ رہا تھا۔

بنگلہ دیش کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ چیمپیئنز ٹرافی جیسا بڑا ایونٹ قریب ہے تو میں اپنے آپ کو ڈسکس نہیں کروانا چاہتا، ریٹائرمنٹ یا کھیلنے کا فیصلہ کسی بھی ایتھلیٹ یا کرکٹر کا ذاتی ہوتا ہے۔

Related posts

ستمبر2024 تک حکومت کا قرض 69570 ارب روپے رہا، اسٹیٹ بینک

Mobeera Fatima

ملک بھر میں شدید سردی ، اسکردو میں پارہ منفی 13 تک گر گیا

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا میں سرکاری جامعات کی چانسلرشپ کے اختیارات گورنے سے وزیر اعلیٰ کو منتقل

Mobeera Fatima

Leave a Comment