Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

حکومت سے عمران خان کی رہائی ، گھر پر نظر بندی یا منتقلی پر بات نہیں ہوئی ، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حکومت سے کسی مرحلے پر عمران خان کی رہائی ، ہاؤس اریسٹ یا منتقلی پر بات نہیں ہوئی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا حکومت سے 26 نومبر سے قبل محض رابطہ بحال ہوا، محسن نقوی سے 26 نومبر سے قبل کسی قسم کا مذاکراتی عمل شروع نہیں ہوا تھا،  بانی پی ٹی آئی کی بنی گالہ منتقلی کی پیشکش سے متعلق کبھی بات نہیں ہوئی۔

واضح رہے اس سے قبل  ایک ٹی وی انٹرویو میں پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے محسن نقوی نے بانی پی ٹی آئی کی ہاؤس اریسٹ کی آفر کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہاؤس اریسٹ آفر سے انکار پر تین ہفتے یا 20 دسمبر کو بانی کی رہائی کی پیشکش بھی ہوئی تھی لیکن 26 نومبر کے سانحے کے بعد حالات تبدیل ہو گئے۔

Related posts

بانی پی ٹی آئی تصادم نہیں چاہتے ، 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرینگے ، علی امین گنڈا پور

Mobeera Fatima

ٹرمپ نے روس کو یوکرین سے جنگ بندی کیلئے ڈیڈلائن دے دی

Mobeera Fatima

تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس 23 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر

Mobeera Fatima

Leave a Comment