Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

حج درخواستیں 5 ہزار کے محدود کوٹے پر دوبارہ وصول کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے حج درخواستیں 5 ہزار کے محدود کوٹے پر جلد دوبارہ وصول کرنے کا اعلان کر دیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کے اجلاس کے دوران وزرات کے حکام نے بتایا کہ کوشش کر رہے ہیں اس سال حج اخراجات 11 لاکھ سے کم ہوں۔

دوسری جانب پرائیوٹ حج آپریٹرز اور وزارت مذہبی امور کے درمیان کمپنوں کی تعداد کے حوالے سے ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

وزارت کے مطابق سعودی عرب کی ہدایت اور وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق 163 کمپنوں کو 46 میں ضم کیا ، پرائیوٹ ٹور آپریٹرز یہ فیصلہ ماننے کو تیار نہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے معاملے کے حل کے لیے ذیلی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

Related posts

ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کا لاہور شہر میں داخلہ بند

Mobeera Fatima

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں سیلاب نے تباہی مچا دی

Mobeera Fatima

کیسے ممکن ہے کہ شفاف ٹرائل کے پہلو کا جائزہ نہ لیں، سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment