Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

26 نومبر احتجاج کیس ، بشریٰ بی بی کی 4 مقدمات میں ضمانت منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 4 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت 13 جنوری تک منظور کر لی۔

ڈیوٹی جج شبیر بھٹی نے تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج پر بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات  پرعبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ بشریٰ بی بی اپنے وکلاء کے ہمراہ کمرہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت نے سابق خاتون اول کی ضمانت 13 جنوری تک منظور کر لی اور 50، 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

واضح رہے بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ ترنول میں ایک اور 3 مقدمات تھانہ رمنا میں درج ہیں۔

Related posts

دبئی: ہفتے میں 4 دن کام کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد شروع

Mobeera Fatima

عمران خان کی ویڈیو لنک حاضری نہ لگوانے پر جیل حکام کو شوکاز نوٹس

Mobeera Fatima

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع

Mobeera Fatima

Leave a Comment