Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان چاول برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا

ملک میں چاول کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا، پاکستان چاول برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں چاول کی مجموعی پیداوار 483 ملین ٹن ہے، پاکستان میں پیداوار 6 ملین ٹن سے تجاوز کر گئی ہے۔

جس کی وجہ سے پاکستان دنیا بھر میں چاول پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں 14ویں اور برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔

ماہرین زراعت کا کہنا تھا کہ دنیا کے چاول درآمدکنندگان بڑے ممالک میں ایران، نائیجیریا، فلپائن، چین اور انڈونیشیا شامل ہیں۔

Related posts

پنجاب حکومت کا تمام تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان

Mobeera Fatima

ہماری پیش قدمی جاری ، حکومت پولیس کیلئے کئی دن کی خوراک کا بندوبست کر لے ، بیرسٹر سیف

Mobeera Fatima

فلوریڈا میں طوفان ملٹن سے 50 ارب ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے ، امریکی صدر

Mobeera Fatima

Leave a Comment