Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمران خان کے ملٹری ٹرائل کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا ، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ملٹری ٹرائل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملٹری ٹرائل کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا ہوا ہے، جعلی حکومت سیاسی مفادات کیلئے فوج اورعوام کے درمیان تلخیاں پیدا کرنے کی ناکام کوششیں بند کرے۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت نے سول نافرمانی پر آسمان سر پر اٹھایا ہے جبکہ ملٹری ٹرائل کی حمایت کر رہی ہے، حکومت عمران خان کے بغض میں ہر حد تک جانے کیلئے تیار بیٹھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی مافیا کو بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے میں ہی اپنی بقا نظر آ رہی ہے، عمران خان ایک ملک گیر پارٹی کے سربراہ اور کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں، حکومت کا یہ اقدام جمہوریت پر شب خون مارنے کی ایک اور کوشش ہے۔

Related posts

پانچ سالہ معاشی پلان کے اہم اہداف کو حتمی شکل دیدی گئی، اعلان جلد متوقع

Mobeera Fatima

بجلی ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

بشریٰ بی بی نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست دائر کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment