Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

لکی مروت میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

 ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر ، او جی ڈی سی ایل نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے بیٹنی-2 کنویں میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔

تر جمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ولی بلاک ساماناسک فارمیشن میں یہ پہلی ہائیڈرو کاربن دریافت ہے، ساما ناسک فارمیشن سے یومیہ 2.14 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل کی جا رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ساماناسک فارمیشن میں بیٹانی کنواں-2  او جی ڈی سی ایل کی اہم دریافت ہے، مذکورہ دریافت سے علاقے میں مزید کنویں کھودنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

Related posts

عماد وسیم کے بعد محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

تحریک انصاف نے 4 ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ، 7 روز میں جواب طلب

Mobeera Fatima

لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 3 دہشتگرد مارے گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment