Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مافیا پھر سرگرم ، چینی کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی کلو اضافہ

سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کے سرگرم ہونے کے باعث چینی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔

چینی ایک ہفتے کے دوران فی کلو 10 سے 15 روپے مہنگی کر دی گئی ہے ، سٹے بازوں نے فیوچر ٹریڈ کے نام پر جنوری کیلئے چینی مزید 8 روپے فی کلو مہنگی کرنے کی نوید سنا ہے۔

ایکس مل ریٹ 115 سے 125 روپے پر پہنچ گیا ہے ، جس کے بعد بڑے دکاندار چینی 130 سے 135 روپے جبکہ چھوٹے دکاندار چینی 140 سے 150 روپے فی کلو میں فروخت کر رہے ہیں۔

ڈیلرز نے دسمبر کے دوران تھوک میں چینی کی فی کلو قیمت 128 جبکہ جنوری میں 133 روپے ہونے کا امکان بھی ظاہر کر دیا ہے۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج پھر مندی کا شکار ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

Mobeera Fatima

پنجاب حکومت کا یونیورسٹی طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم میں توسیع کا اعلان

Mobeera Fatima

راولپنڈی میں ایک ہفتے بعد اسکول کھل گئے ، ماسک کا استعمال لازمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment