Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

زرمبادلہ کے ذخائر تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق مجموعی ڈالر ذخائر کی مالیت 16 ارب 62 کروڑ ڈالر ہو گئی ہے۔

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے میں مزید 62 کروڑ ڈالرکا اضافہ ہوا ہے، اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ایس بی پی کے ذخائر 62 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 12 ارب 3کروڑ 83لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 4 ارب 58 کروڑ 17 لاکھ ڈالر موجود ہیں،اس طرح 29 نومبر کو ملک کے مجموعی زر مبادلہ کے ذخائر 16 ارب 62 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے ڈالر ریزرو تقریباً تین ماہ کی درآمدات کے برابر ہو گئے ہیں جبکہ ملکی ڈالر ریزرو تین ماہ کی درآمدات کے برابر کرنا آئی ایم ایف کی شرط ہے، اس طرح عالمی مالیاتی ادارے کی ایک اور شرط بھی پوری ہو گئی ہے۔

Related posts

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ فرانس میں سفیر تعینات

Mobeera Fatima

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

Mobeera Fatima

ہوائی جہاز کو شمسی توانائی سے چلانے کا کامیاب تجربہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment