Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

چینی ہیکرز نے امریکی شہریوں کا میٹا ڈیٹا چوری کر لیا

چین کے ہیکرز نے بڑی تعداد میں امریکی شہریوں کا میٹا ڈیٹا چوری کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اعلیٰ امریکی عہدیدار نے شہریوں کے میٹا ڈیٹا چوری ہونے کا الزام چینی کمپنی پر عائد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی ہیکنگ گروپ کی سائبر جاسوسی مہم میں امریکیوں کا میٹا ڈیٹا چوری ہوا۔

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ چینی ہیکنگ گروپ سے نمٹنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں بھی امریکی محکمہ انصاف اور فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن (ایف بی آئی) کی جانب سے خبر سامنے آئی تھی کہ چین نے لاکھوں امریکی شہریوں کو آن لائن ہیکنگ کا نشانہ بنایا ہے۔

آن لائن ہیکنگ کی وجہ سے 7 چینی شہریوں پر مقدمات بھی قائم کیے گئے تھے۔ کیونکہ ان افراد پر الزام تھا کہ وہ امریکی حکام اور شہریوں کے خلاف ہیکنگ کی ایک ایسی مہم کا حصہ رہے جو 14 برس جاری رہی۔

Related posts

غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کی بمباری ، قاہرہ مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم

Mobeera Fatima

لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا فرنچائز کے ساتھ سفر ختم ہوگیا

Mobeera Fatima

نیو یارک کی ریاستی اسمبلی اور سینیٹ کی جانب سے پاکستانی امریکی کمیونٹی کے اعزاز میں دو اہم قراردادیں منظور

Mobeera Fatima

Leave a Comment