Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ٹرمپ اور نیتن یاہو قریبی دوست ہیں، یوکرین کی جنگ روکنا ترجیح ہو گی، ملیحہ لودھی

اسلام آباد: سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں جیت ری پبلکن اور ٹرمپ کے لیے کلین سویپ ہے۔ ٹرمپ اور نیتن یاہو قریبی دوست ہیں اور ان کی ترجیح یوکرین کی جنگ روکنا ہوگی۔

سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ تقسیم شدہ اور پولرائزڈ ہے۔ اور ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایسی شخصیت نہیں ہیں جو اپنے ملک کو متحد کرے بلکہ وہ الٹا ہی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ٹرمپ کے بارے میں خدشات ہیں کہ وہ غیریقینی شخصیت ہے۔ اور ٹرمپ نے بیانات تو بہت دیئے ہیں۔ نومنتخب امریکی صدر نے کہا ہے کہ میں جنگ بند کرناچاہتا ہوں۔ تاہم دیکھنا ہے کہ وہ کس طرح جنگ بندی کریں گے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ میرے خیال میں ٹرمپ کی ترجیحات میں یوکرین اور روس کی جنگ بندی ہو گی۔ جنگ بندی کے لیے مذاکرات یوکرین کی نہیں بلکہ روس کی شرائط پر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے اسرائیل کے ساتھ بہت قریبی تعلقات ہیں۔ اور نیتن یاہو تو ٹرمپ کا دوست ہے۔ جبکہ جوبائیڈن نیتن یاہو کا دوست نہیں تھا۔ دیکھنا یہ ہو گا کہ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کو کس طرح ڈیل کرتا ہے۔

Related posts

ماورا حسین شوٹنگ چھوڑ کر نماز ادا کرتی ہیں، عذرا منصور

Mobeera Fatima

بھارت میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

Mobeera Fatima

برطانیہ نے پاکستانی ائیر لائنز پر عائد پابندیاں ختم کر دیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment