Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

دوران انتقال عازمین کے اہل خانہ کو 20 لا کھ روپےمعاوضہ دیا جائے گا

حج 2025 کے دوران انتقال کرنے والے عازمین کے اہل خانہ کو اب 20 لاکھ روپے جبکہ زخمی کو 10 لاکھ روپے معاوضے  دیا جائے گا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے نئی پالیسی کے تحت، 2025 کے لیے پاکستان کا حج کوٹہ 210,179 مقرر کیا گیا ہے۔

اس سال 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو حج پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی سرکاری کوٹہ کے لیے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی جس میں ہارڈ شپ کیسز کے لیے 1000 نشستیں مختص کی جائیں گی۔

ورکرز ویلفیئر فنڈ یا ایمپلائیز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن میں رجسٹرڈ کم آمدنی والے کارکنوں کے لیے اضافی 300 نشستیں مختص کی جائیں گی۔

کابینہ کو حجاج کرام کی سہولت کے لیے خصوصی حج مینجمنٹ ایپلی کیشن کے ساتھ ساتھ 2025 کے حج سیزن کے لیے مخصوص تربیتی سیشنز کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

Related posts

پشاور میں تباہی کا منصوبہ ناکام ، موٹر سائیکل سوار خودکش جیکٹ پھینک کر فرار

Mobeera Fatima

میکسیکو، اسٹیل پلانٹ میں دھماکہ ، 12 افراد ہلاک

Mobeera Fatima

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس آج، وفود پہنچ گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment