Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

سعودی عرب سے مزید ہزاروں غیرقانونی تارکین وطن بے دخل

ایک ہفتے کے دوران سعودی عرب میں اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی خلاف ورزیوں پر مزید 18 ہزار 805 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ 12 ہزار 238 غیرقانونی تارکین وطن کو ان کے ملک واپس بھیج دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق  25 سے 31 دسمبر2025 کے درمیان مجموعی طور پر 11 ہزار 752 افراد کو اقامہ قانون، 4 ہزار239 کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 2 ہزار 814 کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔

غیرقانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار739 افراد کو گرفتار کیا گیا، ان میں 62 فیصد ایتھوپین، 37 فیصد یمنی اور ایک فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

علاوہ ازیں 46 ایسے افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو سرحد پار کرکے سعودی عرب سے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 14 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

Related posts

غزہ پر بارود کی بارش ، 70 عمارتیں تباہ ، درجنوں فلسطینی شہید

Mobeera Fatima

زمبابوے میں مال گاڑی اور بس کے درمیان خوفناک تصادم ، 9 افراد ہلاک

Mobeera Fatima

بھارت، پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران دوسری بار اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment