Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسموگ کا راج، لاہور آج بھی دوسرا آلودہ ترین شہر

صوبائی دارالحکومت لاہورآلودگی میں آج  بھی دنیا بھر کے شہروں میں دوسرے نمبر جبکہ بھارتی شہر دہلی پہلے نمبر پر ہے۔

سموگ کی اوسط شرح 414 ریکارڈ کی گئی ہے، ڈی ایچ اے فیز 8 کا اے کیو آئی 714، سید مراتب علی روڈ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 613 پر پہنچ گیا ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح گزشتہ روز کی نسبت کم ہے مگر صورتحال تاحال تشویشناک قراردی جارہی ہے۔

بچوں کو آلودہ فضا سے بچانے کے لیے آج  سے 9 نومبر تک لاہور کے پرائمری سکولوں میں تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ محکمہ ماحولیات نے جمعہ اوراتوار کو لاہور میں ہیوی گاڑیوں کی انٹری پر پابندی عائد کر دی۔

ادھر سموگ میں کمی کے لئے شملہ پہاڑی کے اطراف گرین لاک ڈاؤن پر عملدرآمد جاری ہے، ایبٹ روڈ، ڈیوس روڈ، ایمپرس روڈ،  کشمیر روڈ اور ڈیورنڈ روڈ پر گرین لاک ڈاون لگایا ہے، موٹرسائیکل چنگ چی رکشہ کے داخلوں پر بھی پابندی لگائی گئی۔

Related posts

میانمار زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی

Mobeera Fatima

سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں معاوضے کا پیکیج دوگنا ، چیکس کی تقسیم آج سے شروع ہو جائیگی

Mobeera Fatima

افغانستان میں فتنہ الہندوستان اور خوارج کے ٹھکانوں پر بمباری میں 22 دہشتگرد ہلاک ہو گئے، وزارت اطلاعات

Mobeera Fatima

Leave a Comment