Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی اور نوازشریف کو طلب کرلیا

الیکشن کمیشن نے دو سابق وزرائے اعظم کو طلب کرلیا، بانی پی ٹی آئی اور نواز شریف کو نوٹسز جاری کردیے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ا لیکشن کمیشن کی جانب سے کاز لسٹ جاری کی گئی ہے، توہین ا لیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن میں محمد نواز شریف کی درخواست پر سماعت 5نومبر کو ہوگی، نواز شریف کی جانب سے درخواست دی گئی تھی کہ عادل بازئی نے 26 ویں آئینی ترمیم میں پارٹی پالیسی کے تحت ووٹ نہیں ڈالا۔

الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کے خلاف 63 اے کے تحت ریفرنس بھیجا گیا تھا جس پر اب الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ مسلم لیگ نواز کو طلب کیا ہے۔

Related posts

موٹروے پر پھنسا رہا، پی ٹی آئی جلسے میں نہ پہنچ سکا، اسد قیصر

Mobeera Fatima

سندھ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 سے 20 فیصد اضافے کی تجویز سامنے آ گئی

Mobeera Fatima

کیا حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی آئل کمپنیوں کے دباؤ پر نہیں کی؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment