آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر، ائیر کوالٹی انڈیکس خطرناک ترین حد کو چھو گیا۔
لاہور میں فضائی معیار آج انتہائی مضر صحت ہے جہاں فضائی آلودگی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج بھی پہلے نمبر پر ہے۔
دن چڑھتے ہی شہر کی فضاء مزید آلودہ ہوگئی، شہر کا اے کیو آئی رواں سیزن کا سب سے زیادہ 1067 ریکارڈ کیا گیا، ڈی ایچ اے فیز ایٹ 1853 اے کیو آئی کے ساتھ آلودہ ترین علاقہ بن گیا۔
عسکری 10 کا اے کیو آئی 1720،ڈی ایچ اے فیز 5 کا اے کیو آئی 1429 کی خطرناک سطح پر پہنچ گیا، گرین لاک ڈاؤن والے شملہ پہاڑی کے علاقے میں اے کیو آئی 1007 ریکارڈ کیا گیا۔
صبح 7 بجے شہر کا اے کیو آئی 577 ریکارڈ کیا گیا تھا، 8 بجے کے بعد لاہور کا اے کیو آئی 848 سے اوپر ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ ملتان اور اس کے گرد و نواح میں اسموگ کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
اے کیو آئی کے مطابق آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارت کا شہر کولکتہ دوسرے اور بھارتی دارالحکومت دہلی تیسرے نمبر ہے۔ لاہور میں فضائی آلودگی کا گزشتہ سالوں کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے۔