Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پی آئی اے کی بولی کراچی کی ایک بلڈنگ کی قیمت سے بھی کم ، سوالات اٹھ گئے

پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے ) کی نجکاری کا عمل شروع ہو چکا ہے تاہم یہ نجکاری حکومت کو بھاری پڑنے لگی ہے۔

پاکستان کے اس بڑے ادارے کی بولی ایک بلڈنگ سے بھی کم لگائی گئی ، اسی سال کراچی میں ریجنٹ پلازہ کی بلڈنگ 14.5 ارب روپے میں فروخت ہوئی جبکہ پی آئی اے کی بولی صرف 10 ارب لگائی گئی۔

گزشتہ روز پی آئی اے کے 60 فیصد حصص کی نجکاری کیلئے بولی لگائی گئی ۔ نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی ریزرو قیمت 85 ارب 3 کروڑ روپے رکھی تھی تاہم واحد بڈر بلیو ورلڈ سٹی کے کنسور شیم کی طرف سے 10 ارب کی پیشکش کی گئی۔

10 ارب کی بولی ادارے اور حکام کیلئے سوالیہ نشان ہے کیونکہ دس ارب روپے کی تو صرف پی آئی اے کے ایک یا دو جہازوں کی قیمت ہو سکتی ہے۔

اس وقت پی آئی اے لگ بھگ 500 ارب کے خسارے میں ہے یہ بھی خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں کہ نجکاری نہ ہونے کی صورت میں یہ نقصان مزید اربوں روپے بڑھ سکتا ہے۔

 

Related posts

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس پیپلز پارٹی میں شامل

Mobeera Fatima

سندھ کے مختلف شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب، ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا کل سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

admin

Leave a Comment