Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

اسپین میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 150 ہو گئی ، 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان

اسپین میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد 150 ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مشرقی صوبے والنسیا میں شدید بارشوں کی وجہ سے  آنے والے سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔ سیلاب سے انفرا اسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلاب متعدد سڑکوں اور پلوں کو بہا لے گیا، سیلابی ریلوں میں متعدد لوگ لاپتہ بھی ہو گئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے باعث اسپین کے وزیر اعظم نے 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے، حکومت نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل 1973 میں اسپین میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Related posts

وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات ، امن و امان کی صورتحال اور دورہ امریکا پر بریفنگ

Mobeera Fatima

پہلا آئینی بینچ، جسٹس قاضی فائز کیخلاف درخواست خارج، ماحولیاتی آلودگی پر صوبوں سے رپورٹ طلب

Mobeera Fatima

صارفین کیلئے بجلی 2 روپے فی یونٹ تک سستی ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment