Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب حکومت نے اسموگ کو آفت قرار دے دیا

پنجاب حکومت نے اسموگ کو آفت قرار دے دیا، باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

پنجاب نیشنل کلائمیٹ ایکٹ 1958 کے سیکشن 3 کے تحت اسموگ کو آفت قرار دیا گیا، صوبے بھر کے تمام ڈی سیز کو ریلیف کمشنرز کے اختیارات سونپ دیے گئے۔

پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی سیز اسموگ کنٹرول کرنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کے مجاز ہوں گے، فصلوں کی باقیات، سالڈ ویسٹ، کوڑا کرکٹ، شپانگ بیگز، ٹائر اور پلاسٹک جلانے پر پابندی ہو گی۔

غیر معیاری ایندھن کی فروخت اور استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، اس کے علاوہ ٹریفک رکاوٹ کا باعث بننے والی پارکنگز کا خاتمہ کیا جائے گا، پانی کے بغیر سٹون کرشرز کے استعمال پربھی پابندی عائدکی گئی ہے۔

Related posts

گندم کی کاشت سے پہلے حکومت پنجاب متحرک، 100ارب روپے کے بلاسود قرضےدینے پر اتفاق

Mobeera Fatima

بیساکھی میلہ ، ساڑھے 6 ہزار سکھ یاتریوں کو پاکستان کے ویزے جاری کر دیئے گئے

Mobeera Fatima

وزیراعظم کا دوست ممالک کا دورہ مکمل ، دوشنبے سے اسلام آباد پہنچ گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment