Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

حکمران اتحاد اور اپوزیشن نے جوڈیشل کمیشن کیلئے نام فائنل کر لئے

حکمران اتحاد اور اپوزیشن نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے 2 ،2 نام فائنل کر لیے۔

حکمران اتحاد نے قومی اسمبلی سے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو اور سینیٹ سے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی کا نام فائنل کیا ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن نے قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹ سے شبلی فراز کو نامزد کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے نام طلب کیے تھے۔ 13 رکنی جوڈیشل کمیشن میں دو حکومتی اور دو اپوزیشن ارکان شامل ہوں گے۔

Related posts

برانڈڈ گھی اور آئل مینوفیکچررز نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا

Mobeera Fatima

دریاؤں کا پانی کہاں لے جاؤ گے، جمعیت علمائے ہند کے سربراہ کا مودی کا ہم نوا بننے سے انکار

Mobeera Fatima

لاہور ہائیکورٹ ، پنجاب ہتک عزت قانون کے 3 سیکشنز پر عملدرآمد عدالتی فیصلے سے مشروط

admin

Leave a Comment