Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ڈالر کی قیمت میں بھی کمی

 پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 90 ہزار 799 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہنڈرڈ انڈیکس 91 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 4 پیسے کمی آئی جس کے ساتھ ڈالر کی قیمت 277.68 روپے سے کم ہو کر 277.64 روپے ہو گئی۔

Related posts

ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن، پاکستان کی مسلسل چوتھی شاندار فتح

Mobeera Fatima

دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند، مکینوں کو نقل مکانی کی ہدایت

Mobeera Fatima

چیف جسٹس کی سربراہی میں پہلا فل کورٹ اجلاس،زیر التوا کیسز جلد نمٹانے کی حکمت عملی پر غور

Mobeera Fatima

Leave a Comment