Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

وقت کسی کے لیے رکتا نہیں، بھارت کی شکست اور پاکستان کی کامیابی پر بھارتی صحافی کی پوسٹ وائرل

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میں بھارت کی شکست اور انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی کامیابی پر بھارتی صحافی وکرانت گپتا کی پوسٹ وائرل ہو گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے لکھا کہ گزشتہ 10 دنوں نے کرکٹ کی دنیا کو الٹا کردیا، بھارت ایک ٹیسٹ ہار گیا۔

پاکستان نے ناتجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ایک ٹیسٹ جیتا،انہوں نے لکھا کہ بھارت ایک اور شکست کے دہانے پر اور پاکستان ایک اور جیت کے دہانے پر پہنچ گیا۔ وکرانت گپتا نے مزید کہا کہ وقت کی بات ہے لیکن وقت کسی کے لیے رکتا نہیں۔

واضح رہے کہ یہ پوسٹ انہوں نے پاکستان کی جیت سے قبل کی تھی، پاکستان تیسرا ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز بھی اپنے نام کر چکا ہے۔

Related posts

سپریم کورٹ کا مونال سمیت دیگر ریسٹورنٹس کو ہٹانے کا فیصلہ برقرار

Mobeera Fatima

کراچی میں ماش کی دال 520 روپے فی کلو پر پہنچ گئی

Mobeera Fatima

ایم ڈی کیٹ کا امتحان 22 ستمبر کو منعقد کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment