Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سپریم کورٹ نے برطرف ملازمین بحالی کی درخواستیں آئینی بینچز کو بھیج دیں۔

سپریم کورٹ نے برطرف ملازمین کی بحالی کی درخواستیں آئینی بینچز کو بھیج دیں۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل وسیم سجاد نے کہا کہ پُرسکون زندگی ہر شہری کا آئینی حق ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں آئینی سوال ہے، 26 ویں آئینی ترمیم میں کہا گیا ہے کہ آئینی کیسز آئینی بینچ سنیں گے ، جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ یہ کیس اہم آئینی بینچ ہی سنے گا۔

واضح رہے کہ وزارت پیٹرولیم کے 7 ملازمین نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Related posts

بیٹریوں اور سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی

Mobeera Fatima

ایل پی جی کی قیمت میں معمولی اضافہ

Mobeera Fatima

اسموگ تدارک، عدالتی حکم عدولی کرنے والے اسکولوں کو چلنے نہیں دیں گے، عدالت

Mobeera Fatima

Leave a Comment