Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جانور پر زیادہ بوجھ ڈالنے یا تکلیف پہنچانے پر 3 ماہ تک قید یا 50 ہزار روپے جرمانہ ہو گا، تجویز

خیبر پختونخوا اسمبلی میں جانوروں کی فلاح و بہبود کا بل 2024 پاس کر لیا گیا ہے۔

بل کے مطابق جانور پر زیادہ بوجھ ڈالنے ، تکلیف پہنچانے پر 3 ماہ تک قید یا 50 ہزار روپے جرمانہ کی تجویز دی گئی، جانوروں پر تشدد یا دوبارہ تکلیف پہنچانے پر سزا 6 ماہ، جرمانہ ایک لاکھ تک بڑھ سکتا ہے،ایکٹ کے تحت جرم کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ اول کرے گا۔

جانوروں کو ذبح خانوں میں رحم دلی سے ذبح کیا جائے گا ، جانوروں کو تفریح کیلئے لڑانے پر بھی 3 ماہ قید کی سزا ہوگی،مستند یا لائسنس یافتہ ویٹرینیرین کے علاوہ کسی کو جانور کی سرجری کی اجازت نہیں ہوگی۔

جانوروں کے حقوق سے متعلق کوئی بات چھپانے پرمالک کو 10 ہزار جرمانہ یا 3 ماہ قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔

Related posts

کوٹلی میں آل پاکستان حریت کانفرنس کی تاریخی ریلی

Mobeera Fatima

اسلام آباد الیکٹرک بس کا کرایہ 100 فیصد بڑھا د یا گیا، شہری پریشان

Mobeera Fatima

یورو کپ فٹ بال ، کینیڈا، ارجنٹائن، فرانس اور اسپین سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment