Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

چیڈ بوس نے تیز ترین ڈبل سنچری کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

نیوزی لینڈ کے چیڈ بوس نے تیز ترین ڈبل سنچری کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

نیوزی لینڈ کے بیٹر نے لسٹ اے کی تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا، چیڈ باس نے نیوزی لینڈ ڈومیسٹک کرکٹ کی ون ڈے ٹرافی میں کنٹر بری کی جانب سے کھیلتے ہوئے 103 گیندوں پر ڈبل سنچری بنا ڈالی۔

انہوں نے ٹریوس ہیڈ اور نرائن جگادیسن کا 114 گیندوں پر ڈبل سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا، یہ میچ کنٹری بری اور اوٹاگو وولٹس کے درمیان ہیگلے اوول میں کھیلا گیا۔

فورڈ ٹرافی کے میچ میں کنٹری بری نے پہلے بیٹنگ کی اور 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 343 رنز بنائے، اس میں چیڈ باس کے شاندار 205 رنز شامل تھے، انہوں نے 27 چوکے اور 7 چھکے لگائے۔

ہدف کے تعاقب میں اوٹاگو کی ٹیم 103 رنز پر ہی ہمت ہار گئی، یاد رہے کہ چیڈ بوس نیوزی لینڈ کی جانب سے 6 ون ڈے اور 11 ٹی ٹوئنٹی میچز جبکہ لسٹ اے میں 99 میچز کھیل چکے ہیں۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی

Mobeera Fatima

ملک بھر میں چینی کے ایکس مل ریٹ میں بڑی کمی

Mobeera Fatima

مری جانے کے خواہش مند سیاحوں کیلئے ٹریفک پولیس نے اہم ہدایات جاری کر دیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment