Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںصحت

پاکستان دل کی تکالیف سے اموات میں دنیا میں 30 ویں نمبر پر آ گیا

پاکستان دل کی تکالیف سے اموات میں دنیا میں 30 ویں نمبر پر آ گیا۔ پاکستان میں امراض قلب میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا اور عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں 29 فیصد اموات دل کی بیماریوں کے باعث ہورہی ہیں جبکہ ملک بھر میں سالانہ چار لاکھ افراد دل کی بیماریوں کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں،60 برس تک کی عمر کے ہر چار میں سے ایک شخص دل کی شریانوں کی کمزوری میں مبتلا ہے۔

پاکستان میں دل کی بیماریوں کے علاج کے درجنوں سرکاری و نجی اسپتال قائم ہیں تاہم، لوگوں کا کہنا ہے صوبے بھر سے مریض پی آئی سی لاہور آتے ہیں دیگر اضلاع میں اسپتال بنائے جائیں۔

طبی ماہرین کے مطابق 30 سال سے کم عمر افراد کوزیادہ خطرات لاحق ہیں، احتیاط لازمی ہے، تمباکو نوشی، مرغن غذائیں، موٹاپا، ہائی بلڈپریشرامراض قلب کی بڑی وجہ ہیں۔

Related posts

پاکستان کی جانب سے گرفتار دہشت گرد امریکی عدالت میں پیش

Mobeera Fatima

ملتان میں مرغی اور لاہور میں انڈے مزید مہنگے ہو گئے

Mobeera Fatima

رواں ماہ بجلی کے بلوں میں 2.65 روپے فی یونٹ تک ریلیف دینے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment