وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا، جس میں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کیے جانے کا امکان ہے۔
وزیراعظم ہائوس نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ اجلاس کے لیے فی الحال کوئی وقت نہیں دیا جا رہا، ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے لیے جیسے ہی وقت طے ہوگا بتا دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس دن دو بجے ہو گا، واضح رہے کہ اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفا قی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر 12 بجے ہوگا۔
کابینہ اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کے اتفاق رائے کے نتیجے میں آج مجوزہ آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری کا امکان ہے۔
