Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ملک میں مہنگائی کی شرح پھر بڑھ گئی، 19اشیاء ضروریہ مزید مہنگی ہو گئیں

ملک میں مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے جبکہ 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.28فی صد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ اسی ہفتے سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بھی بڑھ کر 15.02فی صد پر آ گئی ہے اسی دوران روز مرہ استعمال کی 19اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کی گئی مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں ہفتے 9اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں کمی ہوئی جبکہ 23کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمتوں میں 26.24 فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں 9.86 فیصد دال چنا کی قیمتوں میں 3.15 فیصد، آٹے کی قیمتوں میں 2.10 فیصد، ڈیزل کی قیمتوں میں 2.01 فیصد، ایل پی جی کی قیمتوں میں 1.50 فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں 0.65 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Related posts

مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق، امید ہے 77 سیٹیں ہمیں ملیں گی، بیرسٹر گوہر

Mobeera Fatima

9 مئی مقدمات، عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ کو طلب کر لیا

Mobeera Fatima

آئی ایس آئی کو فون ٹریس کرنے اور سننے کی اجازت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Mobeera Fatima

Leave a Comment