Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمر ایوب ، بیرسٹر سیف اور مشال یوسفزئی کی راہداری ضمانت منظور

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، بیرسٹر سیف، مشال یوسفزئی اور وزیر زادہ کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔

چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے درخواستوں پر سماعت کی ، بیرسٹر سیف، مشال یوسفزئی اور وزیر زادہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے درخواست گزاروں کی 3 ہفتوں کے لیے راہداری ضمانت منظور کر لی۔

بعد ازاں چیف جسٹس نے عمر ایوب کی راہداری ضمانت کی درخواست پر بھی سماعت کی ۔ دورانِ سماعت عمر ایوب نے کہا کہ ڈی چوک پر احتجاج کے بعد مجھے 22 مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، اسمبلی اجلاس کے لیے جانا چاہتا ہوں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔

پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب کی راہداری ضمانت منظور کرکے 7 نومبر تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

Related posts

سلمان خان میں شادی کرنے کی ہمت نہیں ہے، سلیم خان

Mobeera Fatima

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان

Mobeera Fatima

Leave a Comment