Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل ، آج شام 6 بجے منعقد ہو گا

قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے اسپیکر کا پیغام تمام ارکان کو بھجوا دیا گیا ہے۔

اجلاس دن 11 بجے ہونا تھا تاہم  اسپیکر  سردار ایاز صادق نے اسمبلی اجلاس غیر معمولی صورتحال میں تبدیل کرک آج شام 6 بجے کو طلب کر لیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق مقدمات کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کا بل پیش ہو گا۔

اس کے علاوہ  ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 بھی پیش کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور قومی کمیشن برائے خواتین ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کریں گے ۔

Related posts

شام میں ایئربیس پر بمباری قابل مذمت ، عالمی برادری حملوں پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے ، پاکستان

Mobeera Fatima

3 ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

Mobeera Fatima

سانحہ 9 مئی کے 19 مجرمان کی سزائیں معاف کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment