Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ایس سی او کانفرنس، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے پلان ترتیب دیدیا

شنگھائی تعاون کانفرنس کے سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے جامع پلان ترتیب دے دیا۔

اسلام آباد ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے مورخہ15،14اور 16 اکتوبر 2024 کو اسلام آباد میں شنگھائی تعاون کانفرنس کے سلسلہ میں مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں گزارش کی جاتی ہے کسی بھی دقت سے بچنے کے لئے متبادل راستے استعمال کریں۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جی ٹی روڈ پشاور سے روات جانے والے حضرات ٹیکسلا، موٹر وے، چکری انٹر چینج، چک بیلی روڈ اور روات روڈ استعمال کریں۔

لاہور جی ٹی روڈ سے پشاور جانے والے حضرات روات، چک بیلی روڈ، چکری انٹرچینج، موٹروے اور ٹیکسلا استعمال کریں،مارگلہ روڈ سے راولپنڈی جانے والے نائنتھ ایونیو استعمال کریں، فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ جانے والی ٹریفک نائنتھ ایونیو کی طرف موڑ دی جائے گی، بھارہ کہو سے راولپنڈی جانے والے حضرات کو رنگ روڈ، بنی گالہ سے لہتراڑ روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related posts

سکیورٹی فورسز کا ژوب میں کلیئرنس آپریشن، مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

Mobeera Fatima

رہائی مقدمات کی پیروی سے مل سکتی ہے ، لوگوں کو ٹرمپ سے امیدیں نہیں باندھنی چاہئیں ، شاہ محمود

Mobeera Fatima

قرض کی شرائط پر عملدرآمد کا جائزہ ، آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment