Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

نامور اداکار عابد کشمیری انتقال کرگئے

لاہور: پاکستان کے لیجنڈری اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے۔

اہلخانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عابد کشمیری کچھ عرصے سے بیمار تھے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نامور اداکار عابد کشمیری کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کیا ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی ہے۔

اداکار  عابد کشمیری نے سیکڑوں ٹی وی اور اسٹیج ڈراموں سمیت فلموں میں بھی کام کیا۔

عابد کشمیری کو 1988 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بازار حسن‘ پر بہترین مزاحیہ اداکار کے لیے نگار ایوارڈ  سے بھی نوازا گیا جبکہ ان کی مشہور فلموں میں جیتے ہیں شان سے اور آہٹ بھی شامل ہیں۔

ان کے ٹی وی ڈراموں کی بھی ایک طویل فہرست ہے جن میں لوہاری گیٹ، سورج کے ساتھ ساتھ، تیسرا کنارہ اور اپنے لوگ سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں، ڈرامہ سمندر میں عابد کشمیری کا کردار  گلوبادشاہ بہت مقبول ہوا تھا۔

Related posts

پاکستان اور امریکا کے مابین کوالیفائیڈ پاکستانی نرسز کو ملازمت کیلئے نیویارک بھجوانے پر اتفاق

Mobeera Fatima

اسرائیلی حملے علاقائی و عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ ، مشکل کی گھڑی میں ایران کیساتھ ہیں ، پاکستان

Mobeera Fatima

کوشل مینڈس نے پی ایس ایل میں دیگر لیگز کی نسبت فاسٹ باؤلرز کو معیاری قرار دے دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment