Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

کراچی حملہ قابل مذمت ، پاکستان ایمرجنسی پلان نافذ کرکے تحقیقات کرے ، چین

کراچی میں گزشتہ رات ہونے والے دھماکے پر چینی سفارتخانے کا ردعمل سامنے آ گیا۔

چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب چینی عملے کی گاڑی پر حملہ کیا گیا، حملے میں دو چینی باشندے ہلاک اور ایک زخمی ہوا، کچھ مقامی شہری بھی متاثر ہوئے۔

چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ‎دہشتگرد حملہ قابل مذمت ہے، پاکستان  فوری ایمرجنسی پلان نافذ کرکے تحقیقات کرے اور حملہ آوروں کو سخت سزا دی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی دھماکے میں 2 چینی باشندوں سمیت 3 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر بھی سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

وزارت مذہبی امور نے تصدیق شدہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی

Mobeera Fatima

اس سے بڑھ کر مایوسی نہیں ہو سکتی، ہم 20 کیا 10وکٹیں بھی نہیں لے رہے: شان مسعود

Mobeera Fatima

Leave a Comment