Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

وزیراعظم نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو وی وی آئی پی کا درجہ دے دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیسٹ سیریز کیلئے دورہ پاکستان پر آئی انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کو وی وی آئی پی کا درجہ دے دیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق دورہ پاکستان کے دوران انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو صدر مملکت کے برابر سکیورٹی اور پروٹوکول دیا جائے گا۔

ملتان اور راولپنڈی میں تینوں ٹیسٹ میچوں کے دوران انگلینڈ کرکٹ ٹیم اور آفیشلز کو فول پروف سکیورٹی ملے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم کے حکم پر کابینہ ڈویژن نے وزارت داخلہ کو تمام ضروری اقدامات اٹھانے اور وی وی آئی پی سکیورٹی و پروٹوکول پر عمل درآمد کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

Related posts

پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کا 7 ارب ڈالر کا بیل آئوٹ پیکیج تاخیر کا شکار

Mobeera Fatima

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت، چینی آٹو کمپنی اورحب پاور کے درمیان معاہدہ طے

Mobeera Fatima

Leave a Comment