Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسرائیل کا زمینی حملہ ، لبنان کی فوج شمالی سرحد سے ہٹ گئی

اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف زمینی آپریشن شروع کر دیا۔ جنوبی لبنان پر اسرائیلی ٹینکوں اور توپ خانے کے حملے کی اطلاعات ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی ٹینکوں اور اٹلری سے حملے کئے گئے، جنوبی لبنان میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

اسرائیلی حکام کا  کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے دیہاتوں میں محدود پیمانے پر ٹارگٹڈ کارروائیاں کرے گی۔ جس کا مقصد اسرائیل کی سرحد کے ساتھ حزب اللہ کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق امریکا نے لبنان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے محدود جنگ چھیڑنے کی تصدیق کر دی ہے، خبر ایجنسی کے مطابق لبنان کی فوجیں شمالی سرحد سے 5 کلومیٹر پیچھے ہٹ گئی ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا حلف ، پشاور ہائیکورٹ نے گورنر کی دستیابی معلوم کرنیکا حکم دیدیا

Mobeera Fatima

مولانا فضل الرحمن جلد ہمارے اتحاد کا حصہ بن جائیں گے ، بیرسٹر گوہر

admin

پائلٹ کا روپ دھار کر مفت سفر کرنے والا شخص گرفتار

Mobeera Fatima

Leave a Comment