Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پارٹی کے دو ایم این ایز پارٹی سے رابطے میں نہیں چیئرمین پی ٹی آئی کا اعتراف

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے اعتراف کیا کہ تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی پارٹی سے رابطے میں نہیں ہیں۔

ایک انٹرویو میں بیرسٹرگوہر نے کہا کہ تحریک انصاف کے دو اراکین قومی اسمبلی پارٹی سے رابطے میں نہیں ہیں لیکن وہ ان سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورکے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور پر امن تھے اور ان کا کسی صوبے پر چڑھائی کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کا بیان پارٹی کیلئے زحمت نہیں ہے وہ آئندہ بھی پرامن جلسوں میں شامل ہوتے رہیں گے۔

Related posts

افغانستان دہشتگرد گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی میں ناکام، پاکستان نے حملوں میں اضافے کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا

Mobeera Fatima

سوناکشی سنہا شادی سے متعلق والدین سے سوال کرنے پر ناراض

admin

ہنڈی ، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے ، وزیر داخلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment