Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

ڈالر کی قیمت میں کمی ، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی دو روز کی مندی کے بعد مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 61 پیسے ہو گئی۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی پہلے سیشن میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو ئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب دو روز کی مسلسل مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی ، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس  462 پوائنٹس کے اضافے سے 81 ہزار 576 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں جمعے اور پیر کو شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

Related posts

موجودہ کیس کا آئینی ترمیم سے کوئی تعلق نہیں، جسٹس منصور علی شاہ

Mobeera Fatima

علی ظفر یا عاطف اسلم، کرینہ کپور کے انتخاب پر مداحوں کا خوشی کا اظہار

Mobeera Fatima

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر کیتھ اسٹیک پول 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment