Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان کی خوشحالی کے بارے میں کبھی امید نہیں چھوڑنا، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی میں تاجر برادری سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان کی خوشحالی کے بارے میں کبھی امید نہیں چھوڑنا۔

آر می چیف اور تاجر برادری کی ملاقات میں معیشت سے اہم امور زیر بحث آئے۔آرمی چیف نے کہا کہ ایک سال پہلے آپ لوگوں سے مخاطب تھا کہ مایوس مت ہوں، مایوسی گناہ ہے، پاکستان کی خوش حالی کے بارے میں کبھی امید نہ چھوڑنا۔

آ رمی چیف کا کہنا ہے کہ معاشرے میں مایوسی پیدا کرنے کی ناکام کوششوں کو اجتماعی کاوشوں سے شکست دی، پاکستان مختلف شعبوں میں غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے۔ وسائل اور صلاحیت کے پیش نظر پاکستان دنیا میں اپنا جائز مقام حاصل کرنا چاہتا ہے۔

آر می چیف نے کہا کہ مغربی سرحد پر اسمگلنگ پر قابو پانے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے، فوج غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کے لیے پرعزم ہے۔ برادر دوست ممالک کی پاکستان کی معاشی بحالی میں کردار قابل ستائش ہے۔ گوگل اور دیگر بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔

Related posts

40 محکمے ختم ، وزارت دفاع اور عدلیہ میں بھی ڈائون سائزنگ ہو گی ، وزیر خزانہ

Mobeera Fatima

وزیر اعظم نے مجھے خاص طور پر انسانی حقوق کا قلمدان سونپا ہے، وزیرقانون

admin

کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ نور ولی محسود کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment