Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پبلک سروس کمیشن کے امتحانات، پنجاب کے 7 شہروں میں دو دن کیلئے دفعہ 144 نافذ

پنجاب حکومت نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران صوبے کے 7 شہروں میں دفعہ 144 لگا دی، محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ترجمان صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب کے 7 شہروں میں ہفتہ 28 ستمبر اور اتوار 29 ستمبر کو دفعہ 144 لاگو ہو گی۔

لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان کے امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ ہوگی جبکہ امتحانی مراکز کے گرد پابندی کا اطلاق صبح ساڑھے 8 سے شام ساڑھے 4 بجے تک ہوگا۔

امیدواروں اور سپروائزری عملے کے علاوہ کوئی شخص امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہو سکے گا، 7 شہروں میں امتحانی مراکز سے 100 گز کے فاصلے تک غیر متعلقہ افراد کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

Related posts

پنجگور، ڈیم پر کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ، 5 جاں بحق

Mobeera Fatima

اسموگ کی ابتر صورتحال ، پنجاب میں 50 فیصد عملے کو گھروں سے کام کرنیکا حکم

Mobeera Fatima

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ کو حکومت پاکستان کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت

Mobeera Fatima

Leave a Comment