Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں کمی ، اطلاق آج سے ہو گا

وفاقی حکومت نے مختلف قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں کمی کر دی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیونگ، اسپیشل سیونگ اکاؤنٹ، ڈیفنس سیونگ اسکیموں کی شرح منافع میں کمی کی گئی ہے ، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ اور بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر بھی پہلے سے کم منافع ملے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنشنرز بینیفٹ اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس کا منافع 15.36 فیصد سے 14.16 مقرر کیا گیا ہے جبکہ بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ کا سالانہ منافع بھی کم کرکے 14.16 فیصد اور ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 14.52 سے 12.72 فیصد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی شرح منافع کا اطلاق 25 ستمبر 2024 سے ہو گا۔

Related posts

گردشی قرضہ 2.8 ہزار ارب روپے تک پہنچنے کا امکان

Mobeera Fatima

پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک

Mobeera Fatima

وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، دینی خدمات کی تعریف

admin

Leave a Comment