Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

کل سے سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے چند شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم رات کو کشمیر اور گرد و نواح میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم رات میں سیالکوٹ، نارووال، گجرات، مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی اضلاع میں گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مانسہرہ، ایبٹ آباد، دیر اور سوات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

Related posts

شان مسعود نے بابر اعظم کو دنیا کا بہترین بلے باز قرار دے دیا

Mobeera Fatima

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی مالی معاونت کی منظوری

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا میں گھروں کی تعمیر کیلئے 15 لاکھ روپے تک بلاسود قرضہ، مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment